پلی پور م، 2؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )کیرالہ کے سی آر پی ایف کے 400جوان فوڈ پوائزننگ کے شکار ہو گئے ہیں۔پلی پو رم میں واقع سی آر پی ایف کیمپ میں کھانے کے بعد جوانوں کی طبیعت بگڑی تھی، آنا فانا میں تمام جوانوں کو مختلف اسپتا لوں میں داخل کرایا گیا۔زیادہ سنگین حالت والے 109جوانوں کو ترویندرم میڈیکل کالج اسپتا ل میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ جیسے ہی جوانوں نے مچھلی کھایا، انہیں قے اور دست ہونے لگی، جن جوانوں کی حالت خراب تھی ،انہیں اسپتا ل میں داخل کرایا گیا اور باقی کو معمولی ادویات دے کر چھٹی دے دی گئی ہے ۔اتوار کی صبح تک 130جوانوں کو اسپتا ل سے چھٹی دے دی گئی تھی ۔تقریبا 30سے 35جوانوں کی حالت اب بھی خراب بتائی جارہی ہے۔
یہ سارے نوجوان سی آر پی ایف میں نئے بھرتی ہوئے ہیں اور ان کی ٹریننگ یہاں گروپ سینٹر میں چل رہی ہے۔سی آر پی ایف نے اس پورے معاملے کے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، سی آر پی ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے گرمی کی وجہ سے نوجوان فوڈ پوائزننگ کے شکار ہوئے ہیں۔ریاست کے وزیر صحت کے کے شیلجا نے اسپتا ل جا کران جوانوں کا حال چال پوچھا ہے۔غورطلب ہے کہ اسی سال مارچ میں راجستھان کے باڑ میر کے گڈھرا علاقے میں سرحد پر تعینات تین درجن کے قریب جوانوں کو باڑ میراسپتا ل میں داخل کروایا گیا تھا،فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے جوانوں کی طبیعت بگڑنے سے انہیں بی ایس ایف کے حکام نے سرکاری اسپتا ل میں داخل کروایا تھا۔ایک ساتھ تین درجن کے قریب جوانوں کو قے اور پیٹ درد کی شکایت ہونے پر انہیں اسپتا ل میں داخل کروایا گیا تھا، تمام نوجوان سرحدی گڈھرا اور پادریا میں تعینات تھے۔